اسلام آباد : سال 2011ءکے دوران پاکستانی روپے کی قدر میں 5 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ اعداد و شمار کے مطابق 2011ءکے اولین چھ ماہ کے دوران ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں صرف نصف فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔تاہم آخری 6 ماہ کے دوران ملکی معیشت کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور عالمی معاشی بحران کے باعث روپے کی قدر میں ساڑھے 4 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔اس عرصے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر 18 ارب ڈالر سے کم ہو کر 16 ارب ڈالر کی سطح پر آگئے، جبکہ امن و امان کی ابترصورتحال کے باعث براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں 27 کمی دیکھی گئی۔جولائی سے دسمبر تک ترسیلات زر میں بھی نمایاں کمی دیکھی گئی۔