اسلام آباد :
پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن پی آئی اے نے عمرہ کرایوں میں 2 ہزار روپے کا اضافہ کردیا ہے۔
پی آئی اے کی جانب سے کرایوں میں اضافے کے بعد عمرہ زائرین کے لیے اکانومی کلاس کا کم از کم کرایہ 50 ہزار اور زیادہ سے زیادہ 68 ہزار ہوگا۔ کرایوں میں کیے جانے والے اضافے کا اطلاق یکم فروری 2012ء سے نافذ ہوگا۔ واضح رہے کہ پاکستان کی قومی ایئرلائن حجاج کرام سے 86ہزار روپے وصولتی رہی ہے جب کہ اس کے ہمسایہ ملک بھارت نے حج پر جانے والوں کو خصوصی رعایت دیتے ہوئے صرف 16ہزار روپے میں یہ سہولت فراہم کی۔ کرایوں میں اضافے کے اس فرق کے حوالے سے پاکستانی حکام کی جانب سے نرالی منطق گڑھتے ہوئے کہتے ہیں کہ حج صاحب حیثیت پر فرض ہے اس لیے حج کرایوں میں سبسڈی نہیں دی جاسکتی۔