راولپنڈی میں فائرنگ اور دھماکے، دس ہلاک
راولپنڈی میں پشاور روڈ پر واقع قاسم مارکیٹ میں مسجد میں دھماکوں کے بعد فائرنگ میں دس افراد ہلاک اور بیس سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل اطہر عباس نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اس حملے میں دس افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
یہ واقعہ راولپنڈی میں ویسٹریج میں واقع پریڈ لین میں واقع مسجد میں ہوا ہے۔ فائرنگ کا سلسلہ ابھی بھی جاری ہے۔
سرکاری ٹی وی کے مطابق پریڈ لین مسجد میں دھماکے نماز جمعہ کے وقت ہوئے۔ اس مسجد میں سکیورٹی خدشات کے باعث عید الاضحیٰ پر نماز نہیں کرائی گئی تھی۔
Bookmarks