وسیم اکرم کی اہلیہ کے علاج میں غفلت پرانکوائری کیجائے،آفتاب

لاہور: وفاقی وزیر کھیل پیر آفتاب شاہ جیلانی نے وسیم اکرم کی اہلیہ کے علاج میں غفلت برتنے پر وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور وفاقی وزیرصحت سے انکوائری کی اپیل کی ہے۔

لاہور میں وسیم اکرم کی رہائش گاہ پر انکی اہلیہ کی تعزیت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کھیل نے کہا کہ وسیم اکرم قومی ہیرو ہیں انکی اہلیہ کے علاج معالجے میں اگر کوئی غفلت ہوئی ہے تو اس کی انکوائری ہونی چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ وہ وسیم اکرم سے صدر زرداری اور وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی خصوصی ہدایت پر تعزیت کرنے آئے تھے۔