Results 1 to 4 of 4

سوائن فلو کا خطرہ: ناتواں حاجیوں پر پابندی 

This is a discussion on سوائن فلو کا خطرہ: ناتواں حاجیوں پر پابندی  within the Behas-o-Mubahisa forums, part of the General Forum category; ASSLAM U ALIKUM سوائن فلو کا خطرہ: ناتواں حاجیوں پر پابندی پر اتفاق عرب ممالک کے وزرائے صحت سوائن فلو ...

  1. #1
    Super Moderator Kashif58's Avatar
    Join Date
    Aug 2008
    Location
    Lahore
    Age
    38
    Posts
    9,440

    سوائن فلو کا خطرہ: ناتواں حاجیوں پر پابندی 

    ASSLAM U ALIKUM

    Name:  090405211606_kaaba226.jpg
Views: 77
Size:  15.7 KB

    سوائن فلو کا خطرہ: ناتواں حاجیوں پر پابندی پر اتفاق

    عرب ممالک کے وزرائے صحت سوائن فلو کے خطرے کے پیشِ نظر اس برس ضعیف، بیمار اور کمسن افراد کو حج کرنے کی اجازت نہ دینے پر متفق ہوگئے ہیں۔
    اس بات کا فیصلہ قاہرہ میں مسلم ممالک کے وزارئے صحت اور اقوامِ متحدہ کے عالمی ادارۂ صحت کے حکام کے ہنگامی اجلاس میں کیا گیا۔

    عالمی ادارۂ صحت کے حکام کے مطابق پینسٹھ برس سے زائد اور بارہ برس سے کم عمر افراد کے علاوہ ان لوگوں کو حج کرنے کی اجازت نہیں ہوگی جو دائمی بیماریوں کا شکار ہیں۔ عالمی ادارۂ صحت کے افسر ابراہیم الکردانی کے مطابق یہ فیصلہ اس وقت نافذ ہوگا جب اس کی توثیق عرب حکومتیں کر دیں گی۔


    رواں برس نومبر کے مہینےمیں قریباً بیس لاکھ افراد حج کریں گے اورگزشتہ ماہ بھی سعودی حکام نے بزرگ اور بیمار مسلمانوں سے اپیل کی تھی کہ وہ اس سال حج کرنے نہ آئیں۔


    سعودی عرب کے وزیرِ صحت عبداللہ الربیع کا کہنا ہے کہ ان کا ملک حج کے لیےجاری کیے جانے والے ویزوں کی تعداد میں کمی نہیں کرے گا تاہم ان کا خیال ہے کہ اس برس حاجیوں کی تعداد میں کمی واقع ہوگی۔


    عالمی ادارۂ صحت کے حکام کے مطابق افغانستان سے مراکش تک پھیلے ہوئے بحیرۂ روم کے مشرقی خطے میں اب تک ایچ ون این ون وائرس کے نو سو باون مریض سامنے آ چکے ہیں۔ تاہم اس وائرس سے تاحال صرف مصر میں ایک خاتون ہلاک ہوئی ہے جو عمرے کی ادائیگی کے بعد سعودی عرب سے واپس آئی تھی۔

    خیال رہے کہ چھ جولائی تک جمع کیےجانے والے اعداد و شمار کےمطابق دنیا بھر میں سوائن فلو کے ایک لاکھ تیس ہزار مریض سامنے آ چکے ہیں جبکہ اس وائرس سے سات سو افراد ہلاک ہوئے ہیں

    source bbc





  2. #2
    VIP
    Join Date
    May 2009
    Posts
    984

    Re: سوائن فلو کا خطرہ: ناتواں حاجیوں پر پابندی

    السلام و علیکم
    یہ اہم خبر پیش کرنے کا بہت شکریہ۔ اللہ تعالی سے دعاء ہے کہ تمام حجاج کرام اور مسلمین کو سوایَن فلو اور آفات سے حفظ و مامون رکھے آمین۔
    کیا سوایَن فلو کے بارہ میں علامات، احتیاطی تدابیر، علاج و ادویات کی ما لومات بھی میسر ہیں؟ نیز پاکستان میں اس کے تدارک اور بچاوَ کے ظمن میں حکومت کی جانب سے کیا اقدامات کیےَ گیےَ ہیں؟ جواب کا انتظار رہے گا۔

    والسلام

  3. #3
    Student rafiqkhan's Avatar
    Join Date
    Aug 2008
    Location
    Karachi
    Age
    30
    Posts
    2,370

    Re: سوائن فلو کا خطرہ: ناتواں حاجیوں پر پابندی

    yeh aalmi shaitan ab haj karnay say bhi rokay ga kiya???????


    میرے دل میں اُتر سکو تو شاید یہ جان لو
    کتنی خاموش محبت تم سے کرتا ہے کوئی۔


  4. #4
    VIP
    Join Date
    May 2009
    Posts
    984

    Re: سوائن فلو کا خطرہ: ناتواں حاجیوں پر پابندی

    Quote Originally Posted by rafiqkhan View Post
    yeh aalmi shaitan ab haj karnay say bhi rokay ga kiya???????


    Swine flu ya House of Saud?

Similar Threads

  1. Replies: 9
    Last Post: 28th October 2014, 10:50 PM
  2. Replies: 5
    Last Post: 29th May 2013, 12:20 AM
  3. Replies: 3
    Last Post: 9th February 2011, 02:53 AM
  4. Replies: 0
    Last Post: 20th July 2009, 11:53 AM
  5. Replies: 1
    Last Post: 8th March 2009, 07:35 PM

Tags for this Thread

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •