لاہور
: پاکستان کے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے اس ہفتے برطانوی ہائی کمشنر کو فون کرکے فوجی بغاوت کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔
امریکی خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ یوسف رضا گیلانی نے پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر ایڈم تھامسن سے کہاکہ پاکستان جمہوریت کو خطرہ ہے اس سلسلے میں پاکستانی حکومت کی حمایت کی جائے۔وزیر اعظم ہاؤس کے ترجمان نے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہےکہ یہ خبر جھوٹی اور بے بنیاد ہے پاکستان میں فوجی بغاوت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوسکتا۔یادرہے اس سے قبل 9 جنوری کو سید یوسف رضا گیلانی نے چینی اخبار انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے میمو اسکینڈل پر سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے بیانات غیر قانونی ہیں۔وزیر اعظم نے کہا تھا کہ دونوں کے بیانات کی حکومت نے منظوری نہیں دی تھی، اور مجاز اتھارٹی کی اجازت کی بغیر کسی بھی سرکاری اہلکار کا اقدام غیر قانونی ہوگا۔