چترال : تازہ اطلاعات کے مطابق پاکستان کے شمالی صوبے خیبر پختون خوا کے ضلع چترال میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلے کے جھٹکے آتے ہی لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور اپنے قریبی رشتہ داروں سے فون پر رابطے شروع کردیے اور ان کی خیریت دریافت کی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.0 ریکارڈ کی گئی ہے، فوری طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔