اسلام آباد
: سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے میموگیٹ کیس پر تشکیل دیئے جانے والے کمیشن کی ہدایت پر متعلقہ فریقین کو کمیشن کے سامنے 9 جنوری کو پیش ہونے کے لئے اخبار میں اشتہار شائع کردیاگیا ہے۔
میموگیٹ کمیشن کے پہلے اجلاس میں ڈایئریکٹر جنرل انٹرسروس انٹیلی جنس ایجنسی جنرل احمد شجاع پاشا، امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی سمیت متعدد فریقین نہیں آئے تھے۔کمیشن کے سربراہ چیف جسٹس بلوچستان جسٹس فائرعیسٰی کی ہدایت پر سیکریٹری کمیشن سیشن جج جواد عباس کی طرف سے اخبارات میں اشتہار شائع کیا گیا ہے.اشتہار میں تمام متعلقہ فریقین کو کہاگیاہے کہ وہ آئندہ 9 جنوری کو اسلام آباد ہائی کورت میں کمیشن کے ہونے والے اجلاس میں صبح 9 حاضر ہونے کی ہدایت کی گئی۔