Results 1 to 2 of 2

نیویارک میں امام الخوئی فاؤنڈیشن پرحملہ

This is a discussion on نیویارک میں امام الخوئی فاؤنڈیشن پرحملہ within the Behas-o-Mubahisa forums, part of the General Forum category; نیویارک : امریکا کے سب سے بڑے شہر نیویارک میں امام الخوئی فاؤنڈیشن سمیت 4 مقامات پر پیٹرول بموں سے ...

  1. #1
    iTT stranger Mavi's Avatar
    Join Date
    Apr 2008
    Location
    USA
    Posts
    60,364

    نیویارک میں امام الخوئی فاؤنڈیشن پرحملہ



    نیویارک :
    امریکا کے سب سے بڑے شہر نیویارک میں امام الخوئی فاؤنڈیشن سمیت 4 مقامات پر پیٹرول بموں سے حملے کیے گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
    یہ حملے نیویارک میں تارکین وطن کے سب سے بڑے علاقے کوئنز میں ہوئے جہاں اکثیریت جنوبی ایشائی، مشرق وسطیٰ اور لاطینی امریکا سے آئے ہوئے باشندوں کی ہے۔نیویارک کے میئر مائیل بلو برگ کے مطابق پیٹرل بم امام الخوئی فاؤنڈیشن کے قریبی اسٹور اور 2 گھروں پر بھی پھنکے گئے۔حملے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور جائے وقوعہ پر لوگوں کی آمدو رفت کو بند کر دیا۔پولیس نے کچھ ہی دیر میں حملہ آور کو گرفتار کرکے صورت حال پر قابو پالیا۔ امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔اطلاعات کے مطابق امام الخوائی فاؤنڈیشن میں پاکستانی خاتون اسکالر طیبہ خانم بخاری محرم الحرام کے حوالے سے مجالس پڑھنے آئی تھیں، ہال میں قریبا افراد موجود تھے اس دوران ایک شخص نے پیٹرول بم سے حملہ کردیا جس کے کچھ دیر افراتفری مچی رہی تاہم مجلس میں شریک افراد جلد ہی واپس آگئے۔فوری طور پر حملے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، پولیس نے ملزم کو حراست میں لینے کے بعد عینی شاہدین سے بھی پوچھ گچھ کی۔پاکستانی اسکالر طیبہ خانم بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ آج ہی نیویارک پہنچیں ہیں اور مجلس شروع ہونے سے قبل ہی حملہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ حملہ آوروں کی تعداد 4 تھے جس میں سے ایک کو حراست میں لیا گیا ہے جب کہ دیگر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔طیبہ بخاری نے یہ بھی بتایا کہ منتظمین نے مقامی پولیس سے سیکورٹی بڑھانے کی درخواست کی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان پر اس سے قبل پاکستان میں 2002ء اور2006ء میں بھی قاتلانہ حملے ہوچکے ہیں۔

    [IMG]http://i39.*******.com/ip9r88.jpg[/IMG]

  2. #2
    iTT stranger Mavi's Avatar
    Join Date
    Apr 2008
    Location
    USA
    Posts
    60,364

    Re: نیویارک میں امام الخوئی فاؤنڈیشن پرحملہ


    [IMG]http://i39.*******.com/ip9r88.jpg[/IMG]

Similar Threads

  1. Replies: 0
    Last Post: 29th December 2011, 05:19 PM
  2. Replies: 0
    Last Post: 26th December 2011, 07:08 PM
  3. Replies: 6
    Last Post: 11th September 2011, 06:23 AM
  4. Replies: 0
    Last Post: 3rd December 2010, 11:04 PM
  5. Replies: 20
    Last Post: 19th May 2010, 01:58 PM

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •