پنجاب میں ڈینگی مرض کے خلاف غیر موثر اقدامات عدالت میں چیلنج
پنجاب میں ڈینگی کے خلاف موثر اقدامات نہ اٹھانے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔
نوشاب احمد ایڈووکیٹ نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ حکومت نے ڈینگی کا سبب بننے والے مچھر کے خاتمے کے لیے مناسب انتظامات نہیں کئے جس سے یہ مرض وباء کی شکل اختیار کر گیا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ اس مقصد کے لیے کیا گیا سپرے بھی غیر معیاری ہے اور سیکرٹری صحت اسکے ذمہ دار ہیں ۔
Bookmarks