Results 1 to 5 of 5

اسلام آباد میں میریئٹ ہوٹل پر دھماکہ، درج 

This is a discussion on اسلام آباد میں میریئٹ ہوٹل پر دھماکہ، درج  within the Behas-o-Mubahisa forums, part of the General Forum category; اسلام آباد میں پارلیمنٹ ،وزیراعظم ہاوٴس کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام۔ بارود سے بھرا ٹرک میریٹ ہوٹل سے ٹکرا ...

  1. #1
    ~Adnan Naseer~ Brighteye's Avatar
    Join Date
    Dec 2007
    Location
    Muscat
    Posts
    9,781

    Arrow اسلام آباد میں میریئٹ ہوٹل پر دھماکہ، درج 


    اسلام آباد میں پارلیمنٹ ،وزیراعظم ہاوٴس کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام۔ بارود سے بھرا ٹرک میریٹ ہوٹل سے ٹکرا دیا گیا۔غیر ملکیوں سمیت سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ۔عمارت کا زیادہ تر حصہ
    مکمل طور پر تباہ
    :

    [IMG]http://i34.*******.com/wcjzte.jpg[/IMG]

    اسلام آباد میں غیر ملکی ہوٹل میریٹ میں خودکش کار بم حملہ سے غیر ملکیوں سمیت100سے زائد افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے جبکہ200سے زائد افراد ابھی تک عمارت میں موجود ہیں۔ اُردو پوائنٹ کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق سیکورٹی اداروں کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق آج پارلیمنٹ ہاوٴس اور وزیراعظم ہاوٴس کی عمارت پر خودکش حملہ کی اطلاعات تھی جہاں سیکورٹی سخت ہونے کے باعث خودکش حملہ آور نے بارود سے بھرا ہوا ٹرک میریٹ ہوٹل کی عمارت سے ٹکرا دیا عمارت کے منہدم ہونے سے گیس پائپ لائن پھٹ گئی جس کی وجہ سے عمارت کو آگ گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق پہلے ایک چھوٹی گاڑی میریٹ ہوٹل کے دروازے سے ٹکرائی گئی جس کے بعد ایک بارود سے بھرا ہوا ٹرک ہوٹل میں داخل ہو گیا جسے بعد میں دھماکہ کر کے اُڑا دیا گیا۔دھماکے کے وقت ہوٹل میں ایک سفارتخانے کا افطار ڈنر جاری تھاجس میں تمام مسلمان ملکوں کے سفارتکار شریک تھے۔جن کے زخمی یا ہلاک ہونے کے بارے میں کوئی اطلاعات نہیں ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق یہ خودکش دھماکہ پاکستان کی تاریخ سے سب سے شدید بم دھماکہ تھا۔اس حملہ میں 100کلو گرام تک بارود استعمال کیا گیا۔اس سے قبل لاہور میں ایف آئی اے کی بلڈنگ پر ہونیوالے خودکش کار بم حملے میں 60کلوگرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا تھا۔امریکی ٹی وی کے مطابق دھماکے کے بعد عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے یہ بم دھماکہ اسلام آباد کی تاریخ کا سب سے شدید دھماکہ ہے۔ اطلاعات کے مطابق دھماکے کے وقت وزیراعظم ہاوٴس میں افطار ڈنر جاری تھا جس میں وزیراعظم گیلانی،وفاقی وزراء،ارکان پارلیمنٹ سمیت اعلیٰ حکام کی ایک بڑی تعداد شریک تھی۔دھماکے کی شدت کئی کلومیٹر تک محسوس کی گئی اور قریبی متعدد عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔دھماکے کے فوراً بعد راولپنڈی اسلام آباد میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے اسلام آباد کے داخلی و خارجی راستوں کو بلاک کر دیا گیا ہے جبکہ صوبہ سرحد سے آنیوالی ٹریفک کو اٹک پل کے قریب روک دیا گیا جس سے وہاں ٹریفک کا شدید بحران پیدا ہو گیا ہے۔

    Last edited by Brighteye; 20th September 2008 at 09:56 PM.

  2. #2
    Member mr_obaid's Avatar
    Join Date
    Jan 2008
    Location
    GhAr MaIn
    Posts
    7,023

    Re: اسلام آباد میں میریئٹ ہوٹل پر دھماکہ، درج&

    bhut afsoos howa dhaikh kar
    ALLAH TALA PAKISTAN PER KASS NAZR E KARAM FARMAYEH

  3. #3
    iTT stranger Mavi's Avatar
    Join Date
    Apr 2008
    Location
    USA
    Posts
    60,364

    Re: اسلام آباد میں میریئٹ ہوٹل پر دھماکہ، درج*



    Attached Images Attached Images  

    [IMG]http://i39.*******.com/ip9r88.jpg[/IMG]

  4. #4
    iTT stranger Mavi's Avatar
    Join Date
    Apr 2008
    Location
    USA
    Posts
    60,364

    Re: اسلام آباد میں میریئٹ ہوٹل پر دھماکہ، درج*



    Attached Images Attached Images  

    [IMG]http://i39.*******.com/ip9r88.jpg[/IMG]

  5. #5
    iTT Student
    Join Date
    Feb 2013
    Location
    karachi, pakistan
    Posts
    14

    Re: اسلام آباد میں میریئٹ ہوٹل پر دھماکہ، درج*

    یہ بات کاش کوءی ارباب اقتدار کو بھی سمجھا دے کہ ہر عمل ایک رد عمل بھی رکھتا ہے

Similar Threads

  1. Replies: 4
    Last Post: 4th August 2013, 11:52 AM
  2. Replies: 15
    Last Post: 20th June 2010, 09:44 AM
  3. Replies: 10
    Last Post: 18th June 2010, 02:21 PM
  4. Replies: 21
    Last Post: 22nd April 2010, 06:02 PM

Tags for this Thread

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •