Results 1 to 2 of 2

Apple Profit Record

This is a discussion on Apple Profit Record within the Articles forums, part of the IT Cafe category; یپل کا اربوں ڈالر کا ریکارڈ منافع ایپل کا اربوں ڈالر کا ریکارڈ منافع آئی فونز اور آئی پیڈز کی ...

  1. #1
    iTT stranger Mavi's Avatar
    Join Date
    Apr 2008
    Location
    USA
    Posts
    60,364

    Arrow Apple Profit Record

    یپل کا اربوں ڈالر کا ریکارڈ منافع



    ایپل کا اربوں ڈالر کا ریکارڈ منافع



    آئی فونز اور آئی پیڈز کی اندازوں سے کہیں زیادہ فروخت کی وجہ سے کمپیوٹر اور فون بنانے والی امریکی کمپنی ایپل نے تین ماہ میں چھ ارب ڈالر کا ریکارڈ منافع کمایا ہے۔ ایپل کے چیف ایگزیکٹو سٹیو جابز نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارے لیے یہ سہ ماہی شاندار رہی ہے۔ کمپنی کے مطابق اکتوبر 2010 سے پچیس دسمبر 2010 تک کمپنی کی آمدن پونے ستائیس ارب ڈالر کے لگ بھگ رہی جس میں سے چھ ارب ڈالر منافع تھا۔ خیال رہے کہ گزشتہ ایک برس کے دوران بازارِ حصص میں ایپل کے شیئرز کی قیمتوں میں اناسی فیصد جبکہ دو برس میں تین سو اٹھائیس فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ تاہم منگل کو سٹیو جابز کے دوبارہ طبی رخصت پر جانے کی خبر کے عام ہونے کے بعد ایپل کے حصص کی قیمتوں میں چھ فیصد کی ابتدائی کمی دیکھی گئی اور کاروبار کے اختتام پر کمپنی کے حصص کی قیمت دو اعشاریہ دو فیصد کم تھی۔ یہ دو برس میں دوسرا موقع ہے کہ سٹیو جابز نے طبی رخصت لی ہے۔ اس سے قبل جنوری 2009 میں بھی وہ اپنے جگر کی پیوند کاری کے لیے چھ ماہ کی رخصت لے چکے ہیں۔ سنہ 2004 میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ سٹیو جابز پتّہ کے کینسر کا شکار ہیں اور اس کے بعد سے عوامی تقریبات میں ان کی عدم شرکت نے ان کی صحت کے بارے میں مزید افواہوں کو جنم دیا تھا۔

    [IMG]http://i39.*******.com/ip9r88.jpg[/IMG]

  2. #2
    Member
    Join Date
    Feb 2010
    Location
    Pakistan
    Posts
    3,594

    Re: Apple Profit Record

    nice info

Tags for this Thread

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •