Asalam-O-Alikum
سائنس دانوں نے ایک ایسا کمپیوٹر سافٹ ویئر تیار کر لیا ہے جو چلتی کار، بس ، ویگن یا ٹرک میں ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے آدمی کا موبائل فون خودبخود بلاک کر دے گا۔ اس سیٹ پر بیٹھ کر اس وقت کال سنی نہیں جا سکے گی جب تک گاڑی کا انجن بند نہیں ہو جائے گا۔۔ اس دوران ایس ایم ایس یا ایم ایم ایس کی وصولی اور روانگی بھی منقطع ہو گی ۔ یہ سافٹ ویئر کینیڈا کی ایک کمپنی نے تیار کیا ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ کود کار نظام ماہانہ فیس کے تحت فراہم کیا جائے گا۔ رائل سوسائٹی پرانے حادثات سے بچاؤ نے اس نظام کوبہترین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے سڑکوں کےحادثات میں 4 گنا کمی واقع ہو جائے گی۔
نوکیا کمپنی نےدنیا کا سب سے سلم (باریک) موبائل تیار کیا ہے۔ جس کا نام نوکیا 888 ہے۔ یہ موبائل کاغذ کی مانند باریک ہے۔ اور اس میں تمام جدید موبائل کی خصوصیات موجود ہیں۔ اس موبائل کو آسانی سے فولڈ کر کے جیب میں رکھ سکتے ہیں۔ اس موبائل کی خاص بات یہ ہے کہ اس کو چارجنگ کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ شمسی توانائی پر چارج ہوتا ہے۔ اس موبائل کی خاص بات اس کے کلر اور مختلف اسٹائل میں حرکت کرنااور(شیپ) تبدیل کرنا ہے۔
Allah Hafiz
Bookmarks