کراچی: قومی زبان میں تعلیم دینے والی وفاقی اردو یونیورسٹی کے تحت بی ایڈ کے سالانہ امتحان(سال اول ودوم) کاآغاز24جنوری2012سے ہوگا۔ ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹروقار الحق کے اعلان کے مطابق یہ امتحانات جامعہ اردو گلشن اقبال کیمپس کے ایم ایس سی بلاک میں منعقد ہونگے۔امتحان کا وقت دوپہر2بجے تا5بجے اور جمعہ2:30بجے تا5:30 بجے ہو گا۔