کراچی : اعلیٰ ثانوی تعلیمی کے تحت ہونے والے انٹر آرٹس اور کامرس (پرائیویٹ) کے امتحانات برائے 2012 کے لیے امتحانی فارم 16 جنوری سے وصول کیے جائیں گے۔ انٹر بورڈ کے ناظم امتحانات عمران چشتی کے مطابق انٹر پرائیویٹ کے امتحانی فارم بغیر لیٹ فیس کے 16 جنوری سے 9 فروری تک جمع ہونگے۔200 روپے لیٹ فیس کے ساتھ 27 فروری تک، 500 لیٹ فیس کے ساتھ 12 مارچ تک اور ایک ہزار لیٹ فیس کے ساتھ 21 مارچ تک امتحانی فارم جمع ہوں گے۔یہ امتحانی فارم 35 روپے میں دستیاب ہیں جو حبیب بینک لمیٹڈ کی حسین ڈی اسلوا ٹاؤن برانچ ، مینسفیلڈ صدر، ملیر ہالٹ مہران، کورنگی نمبر 2، اورنگی ٹاون اور عائشہ منزل برانچ میں جمع ہونگے۔