فارم ڈی میں داخلے کے لئے تاریخ کا اعلان کردیا گیا: جامعہ کراچی
![]()
جامعہ کراچی نے فارم ڈی میں داخلہ برائے سال 2012ء کے لئے تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔
ترجمان جامعہ کراچی کے مطابق داخلہ فارم ایک ہزار روپے کے عوض 11 تا18 نومبر تک یوبی ایل سلورجوبلی گیٹ بوتھ سے حاصل یا جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ فارم ڈی میں داخلے کے لئے ایچ ایس سی (پری میڈیکل) یا مساوی امتحان میں کم از کم60فیصد نمبروں کا ہونا ضروری ہے۔ گریس یا کنڈونیشن مارکس زیر غور نہیں لائے جائیں گے۔ کامیاب امیدواروں کی فہرست 03 دسمبر دوپہر 2:00 بجے سلور جوبلی گیٹ پرآویزاں کی جائے گی۔
Bookmarks