Results 1 to 1 of 1
Like Tree1Likes
  • 1 Post By Mohammad Rafique

ہیپی نیو ائیر نائٹ؟؟؟

This is a discussion on ہیپی نیو ائیر نائٹ؟؟؟ within the Zaarori Maloomat forums, part of the Mera Deen Islam category; ہیپی نیو ائیر نائٹ؟؟؟ محمد رفیق اعتصامی ہیپی نیو ائیر منانا مغربی تہذیب و تمدن کا حصہ ہے یہ کوئی ...

  1. #1
    Senior Student
    Join Date
    Oct 2010
    Location
    Ahmedpur East
    Age
    48
    Posts
    172

    Thumb Down ہیپی نیو ائیر نائٹ؟؟؟



    ہیپی نیو ائیر نائٹ؟؟؟

    محمد رفیق اعتصامی
    ہیپی نیو ائیر منانا مغربی تہذیب و تمدن کا حصہ ہے یہ کوئی اسلامی تہوا ر نہیں31دسمبر کی رات بارہ بجتے ہی نوجوان لڑکے اور لڑکیاں سڑکوں پر نکل آتے ہیں شور شرابا، ہنگامہ آرائی اور آتشبازی ہوتی ہے، شرابیں پی جاتی ہیں ، میوزک کی سر تال پر جسم تھرکتے ہیں اور وہ سب کچھ ہوتا ہے جسکی اجازت کسی بھی مذہب اور ضابطہ اخلاق میں نہیں نائٹ کلب اور ہوٹلوں میں کمرے پہلے سے بک کروا لئے جاتے ہیں جہاں ہر قسم کی سہولیات میّسر ہوتی ہیں تاکہ جی بھر کہ نیو ائر نائٹ منانے میں کوئی رکاوٹ نہ ہو۔
    افسوس کی بات یہ ہے کہ وہ مسلمان جومغربی تہذیب کے دلدادہ اور اسلامی تعلیمات پر نقطہ چینی کرتے ہیں وہ بھی نیو ائیر نائٹ مناتے ہیں اور تمام اخلاقی اقدار کو پامال کرتے ہوئے آخری حدوں سے گذر جاتے ہیں، پاکستان میں اگرچہ نائٹ کلب نہیں ہیں مگربڑے شہروں میں گلیاں اور بازار اس رات نائٹ کلب کا منظر پیش کر رہے ہوتے ہیں۔
    جبکہ کراچی شہر میں نوجوانوں کی اکثریت ساحل سمندر کا رخ کرتی ہے اور سی ویو کا علاقہ کسی مغربی ملک کا منظر پیش کر رہا ہوتا ہے جہاں منچلے نوجوانوں کی مختلف ٹولیاں رقص میں مشغول سال نو کاجشن
    منا رہی ہوتی ہیں۔
    کاش انہیں یہ معلوم ہو جائے کہ نئے سال کی آمد خوشی کا نہیں بلکہ غم و فکر کا موقعہ ہے اوّل تو یہ کہ عمر عزیز کا ایک سال اور کم ہو گیا او ر دوسرے یہ کہ ہم نے جو گذشتہ سال گذارا وہ کیسے گذرا؟ آیا اپنے وقت کو ضائع کیا یا اس میں دین و دنیا کی بھلائی کے کچھ کام کئے اور اپنے خدا کو راضی کیا یا نہیں؟
    کہ........ غافل گھڑیال یہ دیتا ہے منادی
    گردوں نے تیری عمر کی اک گھڑی اور گھٹادی
    بہر حال نیو ائیر نائٹ منانا سراسر غیر اسلامی ہے اس قسم کی خرافات کی اسلام میں قطعًا کوئی گنجائش نہیں ۔ اللہ تبارک و تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں آنحضرت ﷺ کے اسوہ حسنہ پر چلنے اور سچا مسلمان بننے کی تو فیق عطا فرمائے آمین۔
    Attached Images Attached Images
    lovelyalltime likes this.
    http://www.islamicinfo.com.pk/

Similar Threads

  1. Replies: 1
    Last Post: 1st August 2015, 12:24 PM
  2. Replies: 2
    Last Post: 28th August 2011, 02:10 PM
  3. Replies: 16
    Last Post: 23rd October 2010, 01:11 AM
  4. کیا آ پ انٹرنیٹ پر کمائی کرنا چاہتے ہیں؟
    By عبدالقدوس in forum Website Reviews
    Replies: 18
    Last Post: 26th November 2009, 09:30 AM

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •