Results 1 to 4 of 4

٣ ماہی فہم دین کورس ،کراچی والے متوجہ ہوں

This is a discussion on ٣ ماہی فہم دین کورس ،کراچی والے متوجہ ہوں within the Announcment & Greetings . forums, part of the Main Category category; السلام علیکم و رحمتہ اللہ قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے تخلیق انسان کا مقصد بیان فرمایا: وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ ...

  1. #1
    iTT Student
    Join Date
    Sep 2011
    Location
    Karachi
    Posts
    11

    ٣ ماہی فہم دین کورس ،کراچی والے متوجہ ہوں

    السلام علیکم و رحمتہ اللہ
    قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے تخلیق انسان کا مقصد بیان فرمایا:
    وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْاِنْسَ اِلَّا لِيَعْبُدُوْنِ،اور میں نے جنوں اور انسانوں کو اس لئے پیدا کیا ہے کہ میری عبادت کریں۔
    آج ہم نے اس مقصد زندگی کو بھلا دیا اور دنیا جو کہ ضرورت ہے اسے مقصود سمجھ لیا۔۔۔کمانا ،کھانا پینا مقصد نہیں ،ضرورت ہیں۔۔۔۔نتیجہ یہ کہ ہم ضرورت کے پیچھے ایسے لگے ہیں کہ اب مقصود ہمیں نہ خود معلوم ہے نہ ہماری آنے والی نسلوں کو اس کی کوئی خبر ہے۔۔اچھی دنیا وی تعلیم،اچھی نوکری ،اچھی گاڑی ،اچھے کپڑے ،بس اچھے سے اچھا طرز زندگی حاصل ہو جائے ،یہی ہماری صبح سے رات تک کی کوششوں کا محور ہے ۔۔عبادت الہیٰ سے منہ موڑ کر ہم ایک بے مقصد زندگی بسر کر رہے ہیں ،اور ہمیں خبر بھی نہیں کہ یہ زندگی جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے امانت ہے کب ہمیں واپس سپرد کرنی پڑ جائے ،اور اگر ہم اسی حال میں دنیا سے رخصت ہوئے کہ کمانے کھانے پینے اور سیر و تفریح کے علاوہ ہم نے کچھ اور کیا ہی نہیں تھا تو معاملہ بہت خطرناک ہے ۔۔۔اللہ تعالیٰ حفاظت فرمائیں ۔۔۔

    اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

    پانچ چیزوں کو پانچ چیزوں سے پہلے غنیمت سمجھو:

    (١)جوانی کو بڑھاپے سے پہلے ۔

    (٢)صحت کو بیماری سے پہلے ۔

    (٣)تونگری وخوشحالی کوفقرو افلاس سے پہلے ۔

    (٤)فراغت کومشاغل وتفکرات میں مبتلا ہونے سے پہلے ۔

    (٥)زندگی کو
    موت سے پہلے ۔
    آج ہمارے پاس جوانی ہے،صحت ہے خوشحالی ہے،فراغت ہے اور سب سے بڑھ کر زندگی ہے (الحمدللہ علی ذلک )،تو ہم کیوں نہ اس کو مالک کی رضا کے مطابق زندگی گزا رنے کے لئے استعمال کریں؟؟

    مادہ پرستی اور خود غرضی کے اس دور میں آج بھی مدارس دینیہ نے وحی الہیٰ اور سنن نبویہ کو عملی نمونہ کے طور پر نہ صرف باقی رکھا ہے بلکہ اس کے فروغ میں آج بھی کوشاں ہیں ،اور یہی دینی علوم ہماری سب پریشانیوں کا "واحد"حل بھی ہیں ۔۔۔

    ہمارے اس وقت اولین مخاطب میٹرک کے امتحانات سے فارغ ہونے والے طلبہ ہیں کہ وہ اپنی آنے والی تعطیلات کو لغویات اور محرمات میں ضائع کرنے کی بجائے ،اس وقت کو غنیمت سمجھتے ہوئے کسی نزدیکی مدرسہ سے" سمر کورس "میں منسلک ہو جائیں ۔دین صرف نماز ،روزہ ،ڈاڑھی یا پردہ کا نام نہیں ،بلکہ :

    ١ ۔عقائد کو جاننے

    ٢ ۔عبادات کو بجا لانے

    ٣ ۔معاملات کو درست کرنے

    ٤ ۔اخلاق حسنہ کے اپنانے

    اور، ٥۔ معاشرت کے حقوق ادا کرنے کا نام ہے

    ان تمام ہی شعبوں کی اصلاح کے لئے اکثر مدارس میں ان لوگوں کے لئے جو زیادہ وقت نہیں دے سکتے ہر سال مختصر مدتی کورس کا انعقاد کروایا جاتا ہے۔ہمارے مدرسہ "معہد العلوم الاسلامیہ "نارتھ ناظم آباد ،بلاک ایچ ،میں بھی ٢٣ ،اپریل ،٢٠١٢ سےفہم دین کورس کی کلاسوں کا آغاز ہو رہا ہے۔۔ اس میں ہر عمر کے لوگ بغیر کسی فیس کے شرکت کر سکتے ہیں ۔کورس کی اہمیت اور تعارف آپ اٹیچ پمفلٹ میں ملاحظہ کر سکتے ہیں ۔۔جلد از جلد رجسٹریشن کروا کر اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھائیں اورپابندی سے شرکت فرما کر اپنی دنیا اور آخرت کو سنواریں ۔۔۔

    مورخہ ٢٢ اپریل ،٢٠١٢ بروز اتوار کوبعد نماز مغرب ،مدرسہ ھٰذا میں ان شاءاللہ مفتی ابو لبابہ شاہ منصور صاحب دامت برکاتہم العا لی افتتاحی تقریب میں بیان فرمائیں گے
    ۔۔۔
    اگر آپ خود کسی وجہ سے کورس میں شرکت نہیں کر سکتے ، تو بھی براہ مہربانی اپنے متعلقین کو اس کی دعوت ضرور دیں
    ۔۔حدیث مبارکہ میں آتا ہے:من دلّ علی خیر فلہ اجر مثل فا علہ (جس نے خیر کی طرف رہنمائی کی، اس کے لئے عمل کرنے والے کے مثل اجر ہے ) ۔۔
    اپنی بات کہ اختتام ایک آیت مبارکہ پر کرتی ہوں:
    كُلُّ نَفْسٍ ذَاۗىِٕقَةُ الْمَوْتِ ۭ وَاِنَّمَا تُوَفَّوْنَ اُجُوْرَكُمْ يَوْمَ الْقِيٰمَةِ ۭ فَمَنْ زُحْزِحَ عَنِ النَّارِ وَاُدْخِلَ الْجَنَّةَ فَقَدْ فَازَ ۭ وَمَا الْحَيٰوةُ الدُّنْيَآ اِلَّا مَتَاعُ الْغُرُوْرِ۔۔
    ہر متنفس کو موت کا مزہ چکھنا ہے اور تم کو قیامت کے دن تمہارے اعمال کا پورا پورا بدلہ دیا جائے گا۔ تو جو شخص آتش جہنم سے دور رکھا گیا اور بہشت میں داخل کیا گیا وہ مراد کو پہنچ گیا اور دنیا کی زندگی تو دھوکے کا سامان ہے۔۔۔

    اللہ رب العزت ہمیں اس دھوکہ کی زندگی سے عافیت سے گزا ر کر ، ہمیں ہمیشہ کی کامیابی عطا فرمائیں
    ۔۔۔آمین ۔۔۔

  2. #2
    iTT Student
    Join Date
    Sep 2011
    Location
    Karachi
    Posts
    11

    Re: ٣ ماہی فہم دین کورس ،کراچی والے متوجہ ہوں

    Name:  jhe97l.jpg
Views: 70
Size:  137.9 KB
    Name:  9jgk9e.jpg
Views: 70
Size:  141.1 KB
    Last edited by squarened; 19th April 2012 at 02:11 PM.

  3. #3
    Senior Student
    Join Date
    Mar 2012
    Location
    Pakistan
    Age
    27
    Posts
    108

    Re: ٣ ماہی فہم دین کورس ،کراچی والے متوجہ ہوں

    very nice Thanks for sharing this awesome stuff here keep up the good work


    Khurram Shahzad
    Alaziz Online
    Alaziz Online-Brand New Laptops / Alaziz Online-Used Laptops / Alaziz Online-Laptop Parts

  4. #4
    Member
    Join Date
    Apr 2013
    Location
    karachi/ pakistan
    Age
    24
    Posts
    226

    Re: ٣ ماہی فہم دین کورس ،کراچی والے متوجہ ہوں


Similar Threads

  1. Replies: 0
    Last Post: 10th January 2012, 01:21 AM
  2. Replies: 0
    Last Post: 28th December 2011, 02:32 PM
  3. Replies: 5
    Last Post: 29th October 2010, 04:05 PM
  4. Replies: 0
    Last Post: 29th October 2009, 03:32 PM

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •